~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ 5 فروری کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں کشمریوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا ابھی شیڈول طے نہیں ہوا۔ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا جانتی ہے پاکستان کے نزدیک اچھے اوربرے دہشتگرد کی کوئی تفریق نہیں ، ضرب عضب آپریشن کسی تفریق سے بالاتر ہے ۔ چارسدہ واقعے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی ہے اوراس معاملے پر افغانستان اورپاکستان رابطے میں ہیں۔ افغانستان میں امن مذاکرات کے لئے چارملکی مذاکرات 6 فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے۔