~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے افغانستان میں طالبان داعش اور حقانی نیٹ ورک کی موجودگی کا ذکر کیا اور کہا کہ ان دہشت گرد گروہوں کے حملوں کو روکنے کے لئے افغانستان میں طویل عرصے تک غیرملکی فوجوں کی موجودگی ضروری ہے -
امریکی فوجی کمانڈر کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان میں القاعدہ کو نابود کرنے اور امن بحال کرنے کے بہانے امریکا کی لشکر کشی کو پندرہ سال کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی ممالک ابھی تک افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکے ہیں - جبکہ علاقے کے امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی قابض فوجوں کے انخلا کے بعد ہی وہاں امن قائم ہوگا ۔