~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق ننگر ہار صوبے کے سرکاری ترجمان عطااللہ خوگیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی ڈرون طیاروں نے، اچین شہر میں داعش کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ اور کم سے کم انتیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کی شب صوبہ ننگر ہار میں داعش کے ریڈیو اسٹیشن کو بھی تباہ کر دیا گیا تھا۔ داعش کی جانب سے تاحال اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ حالیہ مہینوں کے دوران ننگر ہار کے شہر اچین سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں میں داعش کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بہت سے سابق طالبان نے افغانستان میں داعش سے وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔