~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ پی آئی اے کے ملازمین پر گولیاں چلانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ عوام پرگولیاں برسانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے، کراچی میں ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرائی گئی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں اتنا ظلم نہیں تھا جو نواز شریف کےدور میں ہوا۔ یہ جمہوری آمریت کا دور ہے، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی غلط پالسییوں کے خلاف 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ یہ احتجاج اسلام آباد کے ڈی چوک بھی پہنچ سکتا ہے۔