~~محققین کا کہنا ہے کہ جو چیز زیادہ کھانی چاہئے وہ پھل ہیں جو وزن میں اضافے کی روک تھام کرتے ہیں چاہے وہ بہت زیادہ ہی کیوں نہ کھا لیے جائیں۔
محققین کے مطابق اس کی وجہ پھلوں میں پائے جانے والا قدرتی جز فلیونوئڈز ہے جو جسمانی وزن میں کمی کے لیے اہم ہے۔
اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد میں 25 سال کے عرصے تک فلیونوئڈز کے اثرات کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اسٹرابریز، سیب، ناشپاتی اور مالٹوں میں پائے جانے والا یہ جز زبردست اثرات مرتب کرتا ہے، جبکہ چائے اور پیاز بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
روزانہ ان کا ایک اضافی حصے کا استعمال 4 سال کے دوران 100 گرام وزن کم کرتا ہے اور اگر 5 سال تک اس معمول کو برقرار رکھا جائے تو وزن میں آدھا کلو سے زیادہ کمی کی جاسکتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ کچھ مقدار میں بھی جسمانی وزن میں کمی صحت کو بہتر بناتی ہے اور ذیابیطس، کینسر، بلڈ پریشر اور شریانوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
بہ شکریہ طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل