الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ کے قریب سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 شر پسند ہلاک ہوگئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی دتو میں خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اشرف بلوچ اپنے 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسند اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔ ہلاک ہونے والے شرپسندوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جسے سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا ۔