الوقت نے خبر رساں ادارے رائٹرز حوالے سے بتایا کہ قصبہ مہاسن میں واقع امام رضا مسجد میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی گئی.
عینی شاہدین کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور 5 دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ بھی ہوا. ابھی تک مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں مسجد میں متعدد زخمیوں کو دیکھا جاسکتا ہے.
عینی شاہد محمد النمر نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دھماکا اُس وقت ہوا، جب مسجد میں جمعے کی نماز ادا کی جارہی تھی.
واضح رہے کہ النمر، آیت اللہ شھید شیخ نمر کے بھائی ہیں،جنھیں گذشتہ ماہ سعودی عرب میں پھانسی دے کر شھید کر دیا گیا تھا۔
سعودی عرب میں پہلی بار شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں دھماکہ نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی اس قسم کے کئی دھماکے اور خودکش حملے ہوئے جن میں سیکڑوں نمازی شھید اور زخمی ہوئے لیکن تاحال سعودی حکومت اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکی ہے۔