الوقت کی رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کی شہادت اور رام مندر کے معاملے پر بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے اپنی نئی کتاب دی ٹربولینٹ ایئرز میں لکھا ہے کہ بابری مسجد شہید کرکے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تما م بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہیے ۔
انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کو اُس وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا ۔ پرناب مکھر جی کے مطابق نرسمہا راؤ کو بابری مسجد کی شہادت روکنے کے لیے مختلف پارٹیوں کے سینئر سیاستدانوں سے گفتگو کرنی چاہیے تھی ۔
پرناب مکھر جی کے مطابق 1986 میں ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کھولنا غلط فیصلہ تھا جس سے گریز کرنا چاہیے تھا ، رام جنم بھومی مندر کھولنے ہی کی تحریک تھی جس کی وجہ سے بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا تھا ۔