~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر باراک اوباما نے ایک دستاویز پر دستخط کر کے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ صدر اوباما نے یہ حکم ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے جے سی پی او اے کے تحت جاری کیا ہے۔
ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے گروپ پانچ جمع ایک نے گزشتہ سال جولائی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرتے ہوئے تہران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے پراتفاق کیا گیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے سولہ جنوری کو ویانا میں ایک مشترکہ بیان کے ذریعے جامع ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد کے آغاز اور پابندیوں کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ فریقین نے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور آج سے معاہدے کے نافذ العمل ہونے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔