~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات صدر حسن روحانی کے دورہ اٹلی کے دوسرے دن ویٹیکن میں ہوئی۔
صدر حسن روحانی اور پوپ فرانسس کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔ پاپائے روم کے ساتھ کسی بھی ایرانی صدر کی یہ دوسری ملاقات ہے، اس سے قبل سن انیس سو ننانوے میں اس وقت کے ایرانی صدر سید محمد خاتمی نے پوپ جان پال دوئم سے ملاقات کی تھی۔ صدر حسن روحانی یورپی ملکوں کے پہلے دورے کے موقع پر پیر کے روز اٹلی پہنچے ۔ صدر حسن روحانی کے ساتھ جانے والے اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد میں سو ایرانی تاجر بھی شامل ہیں۔