~~الوقت نے پاکستانی میڈیا کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ فیصلہ ایسی انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے جن سے پتہ چلتا ہے کہ طالبان کے تیرہ خودکش بمبار تعلیمی اداروں میں دہشت گردی پھیلانے کی غرض سے افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود حسین نے پیر کی شام اعلان کیا تھا کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے رواں ماہ کے آخر تک بند رہیں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خطرات کی بابت انٹیلی جنس رپورٹ کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ سخت سردی اور دھند کی وجہ سے صوبے بھر کے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
طالبان کی جانب سے خودکش حملوں کے تازہ خطرات، چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے محض ایک ہفتے کے بعد سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بدھ کے روز دہشت گردوں کے ایک گروپ نے باچاخان یونیورسٹی میں داخل ہو کر اکیس طلبہ اور اساتذہ کو جاں بحق کر دیا تھا۔