~~الوقت نے بحرین نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کے زیر اہتمام عرب ۔ انڈین تعاون فورم کے پہلے منسٹریل اجلاس کے موقع پر عادل الجبیر نے کہا کہ کئی ممالک نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی، لیکن سعودی حکومت نے انہیں مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایک نامور شیعہ عالم آیت اللہ شیخ نمر کو شھید کئے جانے کے بعد سعودی عرب اورایران کے تعلقات کشیدہ ہو گئے جس کے بعد پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ مناسب وقت آنے پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرانے کے لیے پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رواں ماہ سعودی عرب اور ایران کا دورہ بھی کیا جس میں تنازعات کا حل باہمی اتحاد و اتفاق سے نکالنے پر زور دیا گیا۔