الوقت کی رپورٹ کے مطابق مقدادیہ شہر کے مرکز میں واقع مسجد لاالہ الااللہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے نمازجمعہ ایک ساتھ ادا کی -نمازجمعہ میں شیعہ اور سنی علما اور مقدادیہ کے مختلف قبائل کے رہنماؤں اورعوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنےوالوں نے شرکت کی -
عراق کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کا ایک ساتھ نمازجمعہ ادا کرنے کا مقصد شہر کے باشندوں کے اتحاد کو مستحکم بنانا اور مسلکی اختلافات کو ہوا دینے کے لئے کی جانےوالی سازشوں کا مقابلہ کرنا تھا - شیعہ اور سنی مسلمانوں کی نمازجمعہ میں ایک ساتھ شرکت کا مقصد ان چیلجنوں کا بھی مقابلہ کرنا تھا جو چند روزقبل مقدادیہ میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد سے شہر کے لوگوں کو درپیش تھے -
واضح رہے کہ فتنہ پرور عناصر نے گزشتہ ہفتے عراق کے مقدادیہ شہر میں سنی مسلمانوں کی متعدد مساجد میں بم دھماکے کئے تھے