الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اس قسم کے واقعات کو پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے دشمنوں کے مقاصد کے تناظر میں دیکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عالمی کوشش اور جد وجہد کی ضرورت کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر زور دیتا ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے بدھ کے روز چارسدہ کے قریب باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کر کے کم از کم بیس افراد کو قتل کر دیا تھا سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔