الوقت کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن راحیل سے بھی ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اور اس سے عالم اسلام میں پڑنے والے اثرات پر بھی بات چیت کی گئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف سعودی عرب کے بعد ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔ سعودی عرب اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف 19 جنوری کو سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں وہ ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔