:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد

Sunday 17 January 2016
ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد

الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں موجود ہیں۔ ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان حساس مرحلے کی ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ جس میں ایران کے جوہری توانائی کے ادار ے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی بھی شریک ہیں۔ اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کی تھی۔ فیڈریکا موگرینی نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی تکمیل کے عمل پر بات چیت کی ہے۔ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے حسا س ترین مرحلے کی کوریج کے لئے سیکڑوں صحافی اور کیمرہ مین ویانا میں موجود ہیں۔ آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو اب سے کچھ دیر بعد ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے حتمی اور فیصلہ کن رپورٹ پیش کرنے والے ہیں جس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی، صحافیوں کے سامنے ایک مشترکہ بیان پڑھ کر سنائیں گی۔ مشترکہ بیان میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کی تکمیل اور تہران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔ صدر کے خطاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 

ٹیگ :

ایران

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے