الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اچین ضلع میں جمعے کے روز کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے جن میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا مقامی سرغنہ حافظ سعید بھی شامل ہے۔
ننگر ہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں داعش کے ایک اور سرغنہ منگل باغ کا بیٹا بھی مارا گیا ہے۔
ننگرہار کے گورنر حاجی غالب مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے اچین ضلع میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جہاں داعش کے دہشت گرد جمع تھے۔
دو جنوری کو افغانستان کے صوبے کنڑ کے شائی گل ضلع پر امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔