الوقت کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے انڈونیشیائی ہم منصب کے نام تعزیتی پیغام میں جکارتہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے انڈونیشیا کی حکومت اور قوم خاص طور پر مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ جکارتہ کے دہشت گردانہ حملوں نے ایک بار پھر تمام ملکوں کی سلامتی، ترقی و پیشرفت اور امن و سکون کے لیے تکفیری اور انتہا پسند گروہوں کے خطرے کی یاد دہانی کرا دی ہے اور بلاشبہ تمام ملکوں کے باہمی تعاون اور اجتماعی عزم و ارادے سے ہی اس خطرے کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جکارتہ میں جمعرات کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں دس افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے تھے۔