الوقت نےاسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر براک اوباما کے چیف آف اسٹاف ڈینس مک ڈونف کے کوائف کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 2013 میں کانگریس نے پینٹا گون اسرائیل کے لئے مشترکہ آئرن ڈوم سسٹم کی فنڈنگ کے حوالے سے ایک بل منظور کیا جس کے فوراً بعد لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے ارب پتی شیلڈن ایڈلسن نے اس وقت سینیٹ میں اقلیتی رہنما ہنری ریڈ سے فون پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کے آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کے لئے ایک ارب ڈالر اکیلا دینے کے لئے تیار ہوں، میرا یہ پیغام وائٹ ہاؤس تک پہنچا دیں۔