~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق صدرعلی عبداللہ صالح نے یمن ٹوڈے ٹی وی سے نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ وہ اقتدار کے حصول کے درپے پٹھووں سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
واضح رہےکہ جھڑپوں کے خاتمے کے مقصد سے آئندہ چند دنوں میں مذاکرت شروع ہونے والے ہیں لیکن علی عبداللہ صالح کے بیانات کی وجہ سے ان مذاکرات کے انعقاد کے سلسلے میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ فریقین نے گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں یمن میں امن مذاکرات انجام دیئے تھے۔ لیکن ملک کے بحران کو ختم کرنےکے لئے وہ کسی سیاسی راہ حل تک نہیں پہنچ سکے تھے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس تحریک انصاراللہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔