~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، برلنگٹن میں ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی جلسے میں مظاہرین نے شدید احتجاج کیا ۔
مظاہرین کے احتجاج کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تقریر کئی بار روکنی پڑی تاہم دوسروں کو ہدف تنقید بنانے والا خود تنقید برداشت نہ کر سکا اور احتجاج کرنے والوں کو باہر نکلوا دیا ۔
احتجاج کرنے والوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ کے باہر بھی موجود تھی جو مسلمانوں کے بارے میں نفرت انگیز بیانات دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔