~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ الشرقیہ اور اسلامی جمہوریہ ایرانی بھارت، لبنان، بحرین، عراق اور پاکستان کے مسلمانوں نے سعودی عرب کے مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کے سعودی حکومت کے اقدام کے خلاف وسیع پیمانے پر پرامن مظاہرہ کیا۔
آل سعود حکومت کی جیل میں آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے پر القطیف اور الاحسا علاقوں کے سعودی شیعوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوامی احتجاج کا سلسلہ پرامن ہونے کے باوجود سعودی پولیس نے حالیہ دنوں میں مظاہرین پر مسلحانہ حملے کئے ہیں جن میں کم سے کم ایک شخص شہید ہوا ہے۔ العوامیہ شہر میں فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
مجاہد سعودی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کے آل سعود حکومت کے مجرمانہ اقدام کے خلاف پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر عوامی احتجاج ہوا ہے۔