~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبارے کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع حدیثہ کے علاقے پروانہ میں عراقی افواج کی ایک کارروائی میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ترجمان ابومحمد عدنانی ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بدھ کو پروانہ کے نزدیک عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کا وزیر جنگ ثامر مطلوب المحلاوی اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ الانبار کے صدر مقام رمادی کے مغرب میں واقع علاقہ پروانہ مںگل کو داعش کے قـبضے سے آزاد ہوا تھا۔