~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے 190 مدارس بیرون ملک سے فنڈ وصول کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق 190 مدارس میں پنجاب کے147، بلوچستان کے 30، خیبر پختونخوا کے 7 اور سندھ کے 6 مدارس شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ مدارس کی تلاشی کا کام بھی جاری ہے، صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 100 فیصد کام مکمل کر لیا گیا جبکہ سندھ میں 80 فیصد، خیبر پختونخوا میں 75 فیصد اور بلوچستان میں 60 فیصد کام کیا جا چکا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک بھر میں مشکوک سرگرمیوں پر 182 مدارس کو بند کیا جاچکا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 167 مدارس بند کیے گئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 13 اور پنجاب میں 2 مدارس کو بند کیا گیا۔
ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ میں 72 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بھی بند کیا گیا۔