~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغان صوبے نازیان میں مختلف کالعدم شدت پسند تنظیموں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس میں 33 شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان، داعش، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر اسلام کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں نازیان صوبے کے علاقوں چپرہار، بھٹی کوٹ اور بانڈر میں ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے دونوں دھڑے (ملا اختر منصور اور محمد رسول) داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں، جبکہ حزب اسلامی کی ہمدردیاں داعش کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ شدت پسندوں کے مختلف گروپوں اور تنظیموں میں اس سے قبل بھی اختلافات کے باعث جھڑپیں ہوتی رہی ہیں، جن میں درجنوں شدت پسند مارے جاچکے ہیں۔