الوقت نےافغان ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے ڈرون طیاروں نے پیر کو صوبہ کنڑ کے علاقے شیگل پر بمباری کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا کے اس ڈرون حملے میں کم سے کم پانچ عام شہری مارے گئے۔ گزشتہ ہفتے بھی امریکا کے ڈرون طیاروں نے افغانستان کے علاقے علی شنگ پر حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو جاں بحق اور زخمی کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ تین اکتوبر کی رات کو قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال پر امریکا کے فضائی حملے میں کم سے کم تیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔