الوقت کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران داعش دہشت گردوں کے چار سو چوبیس سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ مسلح دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کرنے کے لئے دمشق اور ماسکو کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر روسی جنگی طیاروں نے شام کے مختلف صوبوں منجملہ حلب، لاذقیہ، حماہ، حمص، درعا،رقہ اور دیرالزور میں داعش دہشت گردوں کے چار سو چوبیس سے زائد ٹھکانوں اور ہیڈکوارٹر پر حم