الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے متعدد بزرگ علمائے اہل سنت نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، یونیسکو کے سیکریٹری جنرل، انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام الگ الگ خط ارسال کر کے سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ باقر نمر کی آزادی کے لئے کوششیں بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے دو جولائی دو ہزار تیرہ میں آیت اللہ شیخ باقر نمر پر قاتلانہ حملہ کر کے انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد سے وہ آل سعود کی جیل میں قید ہیں - سعودی حکومت نے ان پر بیہودہ اور بے بنیاد الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے قطیف میں حکومت کےخلاف مظاہروں کے لئے عوام کو اکسایا تھا -
سعودی عرب کی ایک نمائشی عدالت نے اکتوبر دو ہزار چودہ میں انہیں موت کی سزا سنائی ہے ۔