الوقت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان کےوزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کسی محاذ سے غافل نہیں، بھارت سے از سر نو مذاکرات شروع کریں گے، تجارت کے فروغ کے لیے ہمیں وسیع تناظر میں دیکھنا ہوگا جب کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن بن کر نہ رہیں کیوں کہ دنیا میں بڑے بڑے معاملات بات چیت سے حل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئرڈیل معاملہ بہت بڑاتھاوہ بھی بات چیت سےحل ہوا۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ گوادر ملک بھر سمیت خطے کی خوشحالی کا سبب بنے گا جہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ ایئرپورٹ بن رہا ہے جہاں دنیا کا کوئی بھی طیارہ لینڈ کرسکے گا ۔