الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اقتصاد عادل فقیہ نے یمن کے خلاف عرب اتحاد کی قیادت کرنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوہزار پندرہ میں سعودی عرب کے سیکورٹی اور فوجی اخراجات پانچ ارب ڈالر تک بڑھ گئے ہیں۔
سعودی حکومت کا یہ اعتراف ایسے میں سامنے آ یاہے کہ سعودی وزیر خزانہ نے دوہزار سولہ میں اس ملک کا بجٹ خسارہ ستاسی ارب ڈالر اعلان کیا ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ یمن کی تھکا دینے والی جنگ، داعش اور طالبان سمیت مختلف دہشت گردوں کو آل سعود کی مدد، سعودی عرب کے اقتصادی مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہے۔