الوقت کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں پیر کو ایک مسجد کے پاس دو کش حملوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں- یہ دونوں خودکش حملے دو خواتین نے کئے - دو دیگر خود کش حملہ آوروں نے ایک پیٹرول پمپ کے قریب دھماکا کیا جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے- بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونےکا امکان ہے۔
دہشتگرد گروہ بوکو حرام گذشتہ چھ برسوں سے نائیجیریا حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے- نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم سے کم سترہ ہزار افراد ہلاک اور چھبیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔