الوقت کی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے لاری اڈے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشتب گردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش سے ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیاروں اوردھماکا خیزمواد کے علاوہ لیپ ٹاپ اوربڑی تعداد میں سی ڈیزبھی برآمد کی گئیں، جن میں داعش کا تشہیری مواد موجود تھا۔
سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے 3 دہشتگردوں نے باقاعدہ عسکری ٹریننگ حاصل کی تھی اورانہوں نے ڈسکہ کے علاقے گلوٹیاں میں خصوصی تربیتی مرکز بھی بنا رکھا تھا۔ دہشت گردوں کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔