الوقت کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے
کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران فائرنگ
سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق
ہلاک ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔
دوسری جانب عزیز آباد میں پولیس نے کاروائی کرتے
ہوئے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے شراب کی بوتلیں
اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔