الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے مرکزی رہنما ضیف اللہ الشامی نے کہاکہ یمن پر حملے نے اس ملک پر امریکہ کی تسلط جمانے کی خواہش کو واضح کر دیا ہے -
انھوں نے کہا کہ امریکہ ، یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کو جب حکم دیتا ہے تو وہ مذاکرات روک دیتے ہیں اور اس صورت حال کا مطلب یہ ہے کہ ان مذاکرات پر امریکہ کا کنٹرول ہے -
انھوں نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ اور جارحیت بھی امریکہ کے اشارے پر شروع ہوئی ہے اور یہ جنگ اور جارحیت اس ملک کے فیصلے سے ہی رکے گی- ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ سعودی عرب، اس کے ایجنٹ ، القاعدہ ، بلیک واٹر اور تکفیری و صیہونی گروہ ، یمن اور علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پرعمل درآمد کرانے کے ہتھکنڈے ہیں اوردنیا کے مختلف علاقوں حتی امریکہ کے دہشت گرد یمن میں ہلاک ہو چکے ہیں -