:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

سردارثنااللہ زہری بلوچستان کے 21 ویں وزیراعلیٰ

Thursday 24 December 2015
سردارثنااللہ زہری بلوچستان کے 21 ویں وزیراعلیٰ

الوقت کی رپورٹ کے مطابق سردارثناء اللہ زہری نے بلوچستان کے 21ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس بلوچستان میں ہوئی جہاں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نواب ثنااللہ زہری سے حلف لیا جب کہ تقریب میں گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی، وفاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن بھی شریک تھے۔

اس سے قبل مری معاہدہ کے تحت وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار نواب ثنااللہ زہری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے مقابلے میں کسی بھی جماعت کے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور اس طرح نواب ثنااللہ زہری بلامقابلہ صوبے کے نئے وزیراعلی منتخب ہوئے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن قائم ہوگیا تو بلوچستان دیگرصوبوں سے آگےنکل جائےگا، ہم تمام اقوام کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے، بلوچستان میں بسنے والے لوگ سیٹلرزنہیں بلکہ ہمارے بھائی ہیں، بےگناہ لوگوں کو مارنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، سیاسی مصلحتوں سے پاک ہوکرعوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس پرسب سے زیادہ توجہ دینے کی کوشش ہوگی، صوبےکے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرزقائم کئے جائیں گے اور پینے کے پانی کے لیے کوہ مردارکے پانی کا ذخیرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے درمیان طے پانے والے مری معاہدے کے تحت وزیراعلی عبدالمالک بلوچ کی حکومت کی آدھی مدت 4 دسمبر کومکمل ہوئی جس کے بعد باقاعدہ طورپرانہوں نے کل اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کے حوالے کردیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن مس راحیلہ حمید خان درانی بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔

راحیلہ خان درانی 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئیں تھیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ بلوچستان اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ مئی میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد سے یہ نشست خالی تھی۔

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے