الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے منگل کو انٹیلی جنس کی وزارت کے اعلی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ آج ملک میں امن و استحکام اور سلامتی کا جو ماحول حکمفرما ہے وہ امام زمانہ(عج) کے گمنام سپاہیوں یعنی انٹیلی جنس کی وزارت کے کارکنوں اور عہدیداروں کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے ۔
حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملک کے ہرشہری کو سلامتی و آسائش فراہم کرنا حکومت کی سب سے اہم ذمہ داری ہے کہا کہ ایک ایسے وقت جب علاقہ بدامنی کا شکار ہے ایران میں امن و استحکام اور سلامتی سب کے لئے قابل رشک ہے -
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب بہت سے مغربی ممالک اور اسلامی نظام کے مخالف اور دشمن گروہ ایران کو علاقے اور دنیا میں سب سے زیادہ غیر مستحکم اور ناامن ملک کے طور پر پیش کرنا چاہتے تھے لیکن آج اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن و سلامتی کا علمبردار ہے