الوقت کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے خفیہ اطلاع پر سخی سرور پولیس ڈیرہ غازی خان کے ہمراہ صبح سویرے وڈور کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گردی ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے ایک گاڑی، دستی بم اور پستول بھی برآمد ہوئے۔
پولیس نے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردو ں کی شناخت کے لئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈی جی خان منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم ساؤتھ ایشیا کے کمانڈر کو ہلاک کیا تھا ۔