الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران کم سے کم اکیانوے طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
بیان کے مطابق صوبہ ہرات ، غزنی، پکتیا، اور ہلمند میں طالبان کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں بائیس طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
افغان وزارت دفاع نے طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گیارہ افغان فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔