الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ کو دہشتگردوں سے پاک کر کے سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تاجر باڑہ بازار میں اپنا کاروباردوبارہ شروع کر سکتے ہیں جبکہ نقل مکانی کرنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں واپس خیبر ایجنسی جا رہے ہیں۔ ادھر سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی میں 8 دہشتگردوں ہلاک ہو گئے۔