الوقت کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس نے پاراچنار کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے مرکز پاراچنار میں اتوار کے روز بازار میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں کم از کم 25شیعہ مسلمان شہید اور 75 زخمی ہو ئے تھے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
پاکستان کے سیکورٹی اہلکار اب تک اس بم دھماکے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرچکے ہیں۔