الوقت کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے ترجمان علی بن سفیان نےمیڈیا کو بھیجی گئی ایک ای میل پیغام میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بازار میں آئی ای ڈی کے ذریعے بم دھماکا کیا۔
واضح رہے کہ کل اتوار کو پاک - افغان سرحد کے قریب پارا چنار کی عید گاہ مارکیٹ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 25افراد شہید اور 70 زخمی ہوئے تھے جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی خان نے بتایا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں پینتیس کلوگرام بارودی مواد کا استعمال کیا گیا جسے جوتوں کے ٹھیلے کے ساتھ رکھا گیا تھا - دھماکے کے مقام سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت اس ملک کی سیاسی اور مذصبی جماعتوں نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا ۔