:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

جنگ میں نیا موڑ

Sunday 13 December 2015
جنگ میں نیا موڑ

الوقت-روس نے کچھ ہفتوں قبل شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی ہے۔ روسی بمباری میں داعش کو نہایت شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔البتہ یہ بات واضح ہے کہ داعش کو صرف تازہ دم اور پیشہ ورانہ زمینی فوج کے  ہاتھوں ہی نابود کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں لگتا ہےکہ روس تدریجا شام کے لئے زمینی فوج بھیجنے کی تیار کررہا ہے۔ برطانیہ کے اخبار ڈیلی اسٹار نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیار کررہے ہیں تا کہ شام کے الرقہ علاقے میں داعش کے ہیڈ کوارٹر پرقبضہ کرسکیں۔ روس کے صدر نے  اعلان کیا ہے کہ وہ داعش کی مکمل نابودی کے لئے ڈیڑھ لاکھ روسی فوجی شام بھیجیں گے اور یہ اقدام شام کے صدر بشار اسد کی درخواست پر کیا جائے گا۔ اخبار اکسپریس کی رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پوتین نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ روس کا یہ اقدام فرانس اور دیگر ملکوں کی جانب سے داعش کی مکمل نابودی کی درخواست کے جواب میں انجام پارہا ہے۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے شام کے علاقے الرقہ کو اپنا دارالحکومت قرار دے رکھا ہے اور اس شہر میں پانچ ہزار داعشی دہشتگرد موجود ہیں۔

روس کی فوج نے گذشتہ ماہ سے شام کی باضابطہ درخواست پر اور پارلیمنٹ کی اجازت ملنے کےبعد شام میں دہشتگردوں بالخصوص داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق روس کے حملوں میں داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیاسی اور فوجی امور کے مبصرین کا کہنا ہےکہ داعش کی مکمل نابودی کے لئے وسیع زمینی کارروائيوں کی ضرورت ہے۔ امریکی سنیٹروں نے بھی کہا ہےکہ شام میں ایک لاکھ فوجیوں پر مشتمل بری فوج بھیجی جائے جو داعش کے خلاف لڑے۔

روس نے گذشتہ دنوں یہ اعلان کیا تھا کہ داعش کے خلاف عنقریب نہایت وسیع حملے شروع ہونے والے ہیں اور یہ حملے بری اور بحری افواج مل کر کریں گي اور دسیوں اسٹراٹیجیک بمبار طیارے بھی ان حملوں میں شریک ہونگے۔ روس نے یہ اعلان کرتے ہوئے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر طرح کے اتفافی حادثے کی روک تھام کے لئے شمالی عراق کےلئے پروازین بند کردے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہمہ گير نابودی نامی کارروائيوں میں بحیرہ روم میں تعینات روس کی آبدوزیں اور جنگي جہاز بھی حصہ لیں گے۔ ادھر جرمن جرائد نے لکھا ہے کہ ان کارروائیوں میں روس کی بحریہ اور فضائیہ کے ساتھ ساتھ محدود پیمانے پر بری فوج بھی حصہ لے گي۔ اگر روسی فوج شام بھیجی جاتی ہے تو اس صورت میں داعش کے خلاف روسی حملوں کا اہم ترین موڑ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ کرملین کی رپورٹوں کے مطابق روس کا ھدف الرقۃ میں دہشتگردوں کی نابودی ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی خود ساختہ خلاف کا گڑھ عنقریب نابود ہوکرخاک میں مل جائے گا اور داعش کے دہشتگردوں کے  پاس موصل فرار ہونے کےعلاوہ اور کوئي چارہ نہیں رہے گا اور موصل میں عراقی فوج عوامی رضاکاروں کے ہمراہ داعش پر کاری ضربیں لگانے میں مشغول ہے۔

روسی فوج کے شام میں آنے سے داعش کےخلاف جنگ میں نیا موڑ آجائے گا اور وہ داعش کی مکمل نابودی سے عبارت ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ مغربی ممالک جنہوں نے اپنے غیر ذمہ دارانہ اور غیر منطقی اقدامات سے علاقے کو بدامنی اور عدم استحکام کا شکار بنادیا ہے وہ صدر پوتین کے اس اقدام کے مقابل کیا موقف اپناتے ہیں۔

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے