الوقت کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں عراق کے سفیر محمد علی الحکیم نے جمعے کو سلامتی کونسل کی سربراہ اور امریکی سفیر سمنتھا پاور کو خط بھیج کر عراق میں فوجی بھیجنے پر ترکی کی شکایت کی ہے۔
محمد علی حکیم نے اپنے خط میں عراق میں ترکی کی فوجی مداخلت پر جو ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے حکومت عراق کی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عراق کے سفیر نے امریکہ کے اس موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی حکومت کی اجازت سے ہی عراق میں فوجی تعینات کئےجاسکتے ہیں اپنی امریکی ہم منصب سے مطالبہ کیا کہ اس خط کو سلامتی کونسل کے اراکین کے درمیان تفسیم کردیں۔
واضح رہے ترکی کے سیکڑوں فوجی جمعہ چار دسمبرکوکرد پیشمرگہ میلشیا کی ٹریننگ کے بہانے صوبہ نینوا کے شہر موصل کے بعشقیہ علاقے میں گھس گئےتھے۔