الوقت کی رپورٹ کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا .
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
زخمی ایف سی اہلکاروں اور بچے کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
واضح رہے کہ بروری روڈ کوئٹہ کا حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں اس سے قبل بھی شیعہ مسلمانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر کئی حملے ہوچکے ہیں۔ جن میں ہزاروں افراد شھید اور زخمی ہو چکے ہیں۔