الوقت نےمرآۃ البحرین ویب سائٹ کے حوالے سے خبردی ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کی پارلیمنٹ نے آل خلیفہ کے سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے اور ان کو کچلنے کی غرض سے علما پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے - یہ قانون، بحرینی پارلیمنٹ میں قانون سےمتعلق کمیٹی کی درخواست پر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے قانون میں اصلاحات کی غرض سے پاس کیاگیا ہے-
پارلیمنٹ سے اس بل کی منظوری سے قبل بحرین کی الجو جیل میں قید علما نے ایک بیان جاری کرکے جیلوں سے سبھی علما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا -
واضح رہے کہ بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان بحرین کے ان علما میں شامل ہیں جنھیں وزارت داخلہ کی توہین کے بے بنیاد اور جھوٹے الزام میں گرفتارکرکے جیل میں قید کردیا گیا ہے -