الوقت کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے جنوب میں سات امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ جمعہ کی رات کو صوبہ ہلمند کے شہر سنگین میں طالبان اور امریکی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور اس جھڑپ میں 7 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔
قاری یوسف احمدی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ان امریکی فوجیوں میں تین کمانڈو بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور نیٹو نے بھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔