الوقت کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے لندن میں قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف پانچ سال قبل لندن میں قتل ہونے والے پارٹی کے سینئر رہنما عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا .
مقدمہ ہفتہ کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر انعام غنی کی مدعیت میں درج کیا گیا .
مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور اور افتخار حسین کے علاوہ معظم علی خان، خالد شمیم، کاشف خان، کامران اور سید محسن علی بھی نامزد ہیں .
مقدمے میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی سازش اور قاتلوں کومدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں .
ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات 34، 109، 120بی،302اور 7 شامل کی گئی ہیں .
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ گھر جا رہے تھے۔