الوقت کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں اسلام مخالف حکومتی کارروائیوں کے دوران 7 مساجد بند کرا دی گئی ہیں۔ فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی پیرس پر دہشت گرد حملوں کے بعد منظور کئے گئے ایمرجنسی قوانین کے تحت کی ہے۔ وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیو کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکوک سرگرمیوں پر پہلی بار کسی مذہبی مقام کو بند کرنے کی کارروائی کی ہے۔ پیرس حملے کے بعد اب تک ملک بھر میں 2000 سے زائد چھاپوں میں 332 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دریں اثناء فرانس کے چیف امام نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے آئندہ چند ماہ میں 160 مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امام حسن العلاوی نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 100 سے 160 مساجد کوبند کی کرنے کا امکان پایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فرانس میں کل 2600 مساجد ہیں۔