الوقت نےالمیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان جنرل شرف لقمان احمد نے کہا ہے کہ یمنی فوج سعودی عرب کے نجران، جیزان اورعسیر صوبوں کی جانب نہایت تیزی سے پیشقدمی کر رہی ہے -
شرف لقمان احمد نے کہا کہ نجران ، جیزان اور عسیر، یمنی فوج کے محاصرے میں ہیں اور نجران کو آزاد کرانے کا حکم ملتے ہی ہم اس صوبے میں داخل ہو جائیں گے۔
جنرل شرف لقمان احمد نے کہا کہ یمنی فوج نے ریاض کے حملوں کے جواب میں یہ کارروائی کی ہے- یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمانے پرمزید فوجی کارروائی کی بات بھی کہی ہے -