الوقت کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک کیمرون کی فوج نے ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی قید سے 900 مغویوں کو رہا کرا لیا، آپریشن میں بوکو حرام کے سو دہشت گرد بھی مارے گئے۔
فوج کے ترجمان کرنل دیدر بجیک کے مطابق آپریشن نائجیریا کی سرحد کے قریب کیا گیا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان مغویوں میں نائجیریا سے اغواء ہونے والی سکول کی وہ 200 طالبات بھی شامل ہیں یا نہیں کہ جنہیں پچھلے سال ایک سکول میں حملے کے دوران اغواء کیا گیا تھا، کیمرون حکام کے مطابق آپریشن میں ریجنل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔